October 28, 2014

Ek Bar Phir



باغ_بہشت میں کھلے کنول کے پھول '


وہاں کی نہروں اور تالابوں کے مثل الماس جگمگاتے شفاف پانیوں کی زینت تھے . 


ان ہی کنول کے پھولوں سے محبت نے جنم لیا . 


تب آسمانوں پہ محوپرواز روح القدس ان پانیوں میں اتری ' 


اور محبّت کی امانت اپنے دامن میں سمیٹ کر را ہئی ملک زمین ہوئی .


زمیں پرآنے کے بعد محبت کو رہنے کے لئے گھر درکار تھا ، 


سو وہ تلاش میں نکلی ، 

سب سے پہلے اس کی نظر ایک ماں پر پڑی ، 


سو ممتا کے دل میں محبت نے اپنا پہلا گھر بنایا 


اور پھر ایک ایک کر کے اس نے بہت سے دلوں کو اپنا گھر کر لیا


محبت جس دل میں بھی گھر بناتی ہے اس دل میں ایک کھڑکی کھل جاتی ہے 


پھر وہاں سے وادئ بہشت کے کوہ و دمن 


اپنے شان و شکوہ کے ساتھ ایستادہ نظر آتے ہیں .


کنول کے پھول مسکاتے اور سرور میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں


اور ان کی شیریں جانفزا خوشبو دل کے موسم کو 


ہمہ وقت خوشگوار' پربہار اور معطر کئے رکھتی ہے


اس منزل تک پہونچنے کے لئے محبّت کو یہ سفر اختیار کرنا پڑا 


دل جو اصل منزل ہے ' 


محبّت کی حقیقی منزل 


ایک انسان کا دھڑکتا دل ....


میرا دل ' تمہارا دل ....


ہر انسان کا دل 


جسے محبّت کی موجودگی کعبہ کا سا تقدّس 

عطا کرتی ہے


ATK

October 11, 2014

Tumhara Saath

کیا یہ تمہاری چاہت کا فسوں ہے

یا پھر کوئی طلسم کدہ
ہر سو تمہاری یاد کے جگنو ٹمٹما تے ہیں  
اپنے پیچھے جلتی بجھتی لکیریں کھینچتے
فضا میں چمکتی ہوئی پگڈنڈیاں بناتے
کیا صرف محبّت ہی وہ معجزہ ہے
جو گھٹا ٹوپ راتوں کو چراغاں کر دے
رستوں کو ستارے بچھا کر کہکشاں کر دے
اندھیری بنجرزمین کوجھلملاتا آسمان کر دے
اشک رواں کو الفت کا بحر بے کراں کر دے
تمہاری موجودگی کا احساس
وہ قطرہء شہد ہے
جونوک زبان ہو تو روح سرشار
اور تخیّل شیریں کر دے
تم ساتھ ہو تو درد کے زہریلے سانپ
دل کی سر زمین پہ نہیں آتے  
وہ اپنی بانبی میں رہتے ہیں
جو انکا ازلی و ابدی مسکن ہے

ATK